ریلوے مزدوروں کا بھی احتجاج،ملک گیر ہڑتال کا عندیہ دے دی
کوئٹہ:کوئٹہ میں ریلوئے مزدور محاذکی جانب بلوچستان سے ٹرینوں کی بندش،مہنگائی،ملازمین کی گریجوئٹی،ریلوئے کالونی میں پانی،بجلی اور گیس کی عدم فراہمی، سمیت دیگر مطالبا ت کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ریلوئے اسٹیشن پر ریلوئے مزدور محاز کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے حق دو جینے کا حق دوسمیت مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی مظاہرین کا دھرنے پر بیٹھی لیڈی ہیلتھ ورکرز سے بھی بھر پور اظہا ر یکجہتی کی گئی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ریلوئے محاذ کے صدر لالا محمد یوسفزئی،نائب صدر عطاء محمد،جنرل سیکرٹری خدا بخش لانگو،شعبہ نشر واشاعت مجید میڈیا کواڈینٹرسید محمد بگٹی،ماما افضل بنگلزئی،محمد شریف،غلام ربانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کے بعد ملک کے دیگر حصوں میں ٹرینیں شیڈول کے مطابق چل رہی تاہم کوئٹہ سے چلنے والی اکبر بگٹی اور بولان مل کی ٹرینیں بند ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے جبکہ ملک میں حالیہ مہنگائی نے تو ملازم طبقے کی کمر توڑ کررکھ دی ہے آٹا،چینی،دالیں،سبزی ہر چیز کی قیمتوں کو پر لگ گئی قلیل تنخواہوں میں گھر کا گزر بسر مشکل سے مشکل تر ہوگیا ہے ریلوئے کالونی میں بجلی،پانی اور گیس کی قلت نے تو دہری پریشانی سے دوچار کردیا ہے ریلوئے اسپتال میں سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے ایک سال ریٹائر ملازمین کو گریجویٹی نہیں دی گئی جس وجہ سے ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی صورتحال پیدا ہوگئی ہیں انہوں نے کہ تبدیلی اور مدینے کا ریاست بنانے کے دعوئے کرنے والے تو اب عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریلوئے مزدور محاذ کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات تسلیم ہیں کئے گئے تو ملک گھیر احتجاج کی کال داہل خانہ اور بچوں کے ساتھ لیکر شدید احتجاج کیا جائیگا اور مطالبات تسلیم ہونے تک تادم مرگ بھوک ہڑتا ل پر بیٹھ جائیں گے


