مند، گرڈاسٹیشن پر مکینو ں کا قبضہ،مکران کے 3اضلاع کی بجلی منقطع

تربت: عوام کا مند گرڈ اسٹیشن پر قبضہ تاحال برقرار. مکران کے تینوں اضلاع کی بجلی دس گھنٹوں سے منقطع ہے. مند کے عوام نے گرڈ اسٹیشن کے عملے کو یرغمال بنا کر پورے مکران کی بجلی سپلائی لائن کو منقطع کر رکھا ہے. اسسٹنٹ کمشنر تربت کا مظاہرین سے مزاکرات بے سود ثابت ہوگئے.مظاہرین کا کہنا ہے کہ اپنے علاقے میں لوڈشینگ کا دورانیہ کم کرنے کی یقین دہانی تک مکران کی بجلی بحال کرنے نہیں دیں گے. کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ مند کے صارفین بجلی کے بل ادا نہیں کرتے.

اپنا تبصرہ بھیجیں