کل سے انشا اللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے: مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ‏ کل سے ان شاءاللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‏کل ان شاءاللّہ “شیر جوان” تحریک کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ آپ کی تحریک ہے۔ آپ جو قوم کا بازو،قوم کی آواز، قوم کی تقدیر اور قوم کا مستقبل ہیں۔
آج آپ نے قائداعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے
اٹھیےاپنی اور ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے اس تحریک کا حصہ بنیے۔ اپنے فیصلے اپنے ہاتھوں میں لیجئے
شیر جوان-ملکی کی آن -قوم کی شان
انہوں نے مزید لکھا کہ کل آپ کے بڑے قائداعظم کی قیادت میں تحریک آزادی کا ہراول دستہ تھے۔‏ آج آپ نے قائد اعظم کے اصولوں جمہوریت، آئین کی بالادستی اور ووٹ کو عزت دو کے لئے میدان میں آنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں