حب،مختلف کارروائیوں میں 19ملزمان گرفتار
حب(نمائندہ انتخاب) حب سٹی پولیس کی حب وندر اور کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کاروائی اور پولیس مقامبلہ شہری سے لوٹ مار کرنے والے 2 اسٹریٹ کرمنلز سمیت حب و کراچی کے بینکوں میں ڈکیتی کرنے کے مقدمات میں مطلوب ڈکیٹ گروہ کے 6کارندے و بنک ڈکیتی میں ملوث 3ڈکیٹ اورحب ڈاکخانہ روڈ سے 6جواریوں سمیت 19ملزمان گرفتار،اسلحہ و جوئے کے اڈے پر داؤ لگی رقم قبضے میں لیکر مقدمہ درج کے مزید تحقیقات شروع کردی،حب پولیس کی کاروائیوں پر شہری حلقوں کا اظہار اطمینان ایس ایس پی کی جانب سے انعام کا اعلان اس حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس لسبیلہ SSPپرویز خان کی جانب سے جرائم پیشہ افراد،مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن و آپریشن کرنے کی ہدایت پر حب سٹی پولیس نے موبائل پولیس گشت کا دائر وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ چیکنگ کا عمل سخت کردیا اس حوالے سے SHOحب سٹی عطاء اللہ نمانی کے مطابق وہ گزشتہ روز حب کے علاقہ گلشن امیر آباد میں دیگر پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر تھے کہ موٹر سائیکل سوار ایک شخص کو لوٹ رہے تھے جیسے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور پولیس کی جوابی فائرنگ کے تبادلے میں 2ڈاکوؤں کاشف اور زمان کو کو گرفتار کر کے ایک عدد ٹی ٹی پسٹل،2عدد چھینی گئی موبائل فونز قبضے میں لیکر زیر حراست ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی حب سٹی پولیس کے مطابق حب سٹی پولیس کی ایک چھاپہ مار ٹیم وند اور کراچی کے علاقوں مختلف بلدیہ ٹاون، مومن آباد، اور نورخان گوٹھ ملیر میں کاروائی کرکے حب کے انڈسٹریل ایریا اور حب سٹی سے بینک سے رقم نکالنے کے بعد لوٹنے والے گروہ کے 6 کارندے گرفتار کرلیے ملزمان سے 2 ٹی ٹی پسٹل برآمد کرلیے ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ ایک سال سے انڈسٹریل ایریا حب شہر میں بینکوں سے پیسے نکالنے والوں کو لوٹا ہے گروہ کے تین کارندوں کے گرفتار کے لیا ہے SHOحب سٹی کے مطابق جیکب آباد سندھ پولیس کے ٹیم تشکیل دے دیا گیا جلد گروہ کے تینوں کارندوں کو گرفتار کرلیا جائے گا دریں اثناء حب سٹی پولیس نے حب کے علاقہ ڈاکخانہ روڈ پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 6 جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگائی گئی رقم قبضے میں لیکر گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے حب سٹی پولیس کی چھاپہ مار کاروائیوں کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہSHOحب سٹی عطا اللہ نمانی نے گزشتہ روز پولیس جوانوں کے ہمراہ وندر برادیہ محلہ میں کامیاب کارروائی کر تے ہوئے حب سٹی پولیس کو مطلوب 3 ڈکیت گرفتار کرلیئے اور مختلف چھاپہ مار کاروائیاں میں گرفتار ملزمان محمد آصف،رمیشن،ایوب،خالد،لیاقت اور ندیم کے خلاف مختلف مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے اس حوالے سے SHOحب سٹی کہنا ہے کہ حب شہر کے امن وامان کو خراب کرنے کی کسی کواجازت نہیں دینگے جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیت گروہ کے خلاف کاروائیاں تسلسل سے جاری رہیں گی قبل ازیں حب سٹی پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیٹ گروہ کے خلاف کاروائیوں پر شہری حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیاہے۔


