اپوزیشن کی خواہش این آر او اور دشمن کا ملک میں عدم استحکام ہے،مراد سعید
اسلام آباد:وفاقی وزیر مواصلات اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے مسلم لیگ (ن) پر کڑی تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے بھارتی لابی سے میٹنگ کی جس میں دو نکاتی ایجنڈا تھا پاکستان کے انصاف کے اداروں اور دفاعی اداروں کو نشانہ بنانا اور عدالتوں سے مجرم قرار دیے جانے والے سیاسی رہنماؤں کا جمہوریت کے علمبردار کے طور پر پیش کرنا۔ اتوار کو یہاں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ گزشتہ اتوار کو پریس کانفرنس میں بھارت کا گریٹر گیم پیش کیا تھا تاہم اب تک ان کی طرف سے کوئی تردید نہیں آئی۔مراد سعید نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن سمیت دیگر بھارتی تجزیہ کاروں کی ویڈیوز بھی نشر کیں جس میں پاکستان اور پاکستانی اداروں سے متعلق گفتگو کی گئی تھی
Load/Hide Comments


