مالی میں فرانسیسی فوج کا القاعدہ کے ٹھکانوں پر فضائی حملہ،50جنگجوہلاک
پیرس /بماکو:فرانسیسی سکیورٹی فورسز نے مالی میں ایک فوجی آپریشن میں 50 سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک اور چار کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کی وزیر دفاع نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ اس کارروائی سے القاعدہ کو زبردست نقصان سے دوچار ہونا پڑا۔بیان میں کہاگیاکہ اس کی فوج نے گزشتہ ہفتے مالی میں جہادی گرپوں کے خلاف جو آپریشن شروع کیا تھا اس کی کارروائیوں کے دوران مالی کے مرکزی علاقے میں القاعدہ سے منسلک 50 سے زیادہ شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں
Load/Hide Comments


