امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کا موقع ہے: حسن روحانی

تہران :امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن کی امریکی انتخابات میں جیت پر ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگلی امریکی انتظامیہ کے پاس اپنی سابقہ غلطیوں کی تلافی کا موقع ہے۔

حسن روحانی نے کہا کہ اگلی امریکی حکومت کے پاس وعدوں پر عمل پیرا ہونےکی راہ پر واپس آنے کا بھی موقع ہے۔

اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی امریکا سے متعلق ایرانی پالیسی تبدیل نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے حالیہ بیان میں ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکی انتخابی نتائج ایرانی پالیسی پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکا کے 46ویں صدر منتخب ہوگئے ہیں، ریاست پنسلوانیا میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد جو بائیڈن کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 273 ہوگئی جبکہ اُن کے حریف ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں