کرونا کے انجام تک ایران پر سے پابندیاں ہٹالی جائیں،عمران خان کا ٹرمپ سے مطالبہ

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرونا کے انجام تک ایران پر سے پابندیاں ہٹالی جائیں،بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں، وباء سے نمٹنے کیلئے انسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔ اتوار ٹوئٹر پراپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ میں انسانی بنیادوں پر صدر ٹرمپ سے ملتمس ہوں کہ کرونا کے انجام تک ایران پر سے پابندیاں ہٹالی جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہے کیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں وزیر اعظم نے کہاکہ اس وباء سے نمٹنے کیلئے انسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں