بابر اعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کا حکم

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم کے مشیروں اور معاونین خصوصی کے تقرر کیخلاف درخواست پر بابر اعوان کے خلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے بابر اعوان کی متفرق درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بابر اعوان کیخلاف یکطرفہ کارروائی ختم کرنے کا حکم دے دیا اور انہیں جواب داخل کرانے کیلئے مہلت دے دی۔عدالت نے جواب جمع نہ کروانے پر ڈاکٹر بابر اعوان کے خلاف یکطرفہ کاروای شروع کی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں