پاکستان نژاد علی کاظمی اور مہر جعفری کی فلم آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد

فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔
پاکستانی نژاد کنیڈین اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم ’فنی بوائے‘ کو آسکر ایوارڈ 2021 کے لیے نامزد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کنیڈا کی جانب سے اداکار علی کاظمی اور اداکارہ مہر جعفری کی فلم فنی بوائے کو 93 ویں اکیڈمی ایوارڈ کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ فلم فنی بوائے کی ہدایت کارہ بھارتی فلم ساز دیپا مہتا ہیں جو ماضی میں ارتھ، فائر اور واٹر کے نام سے بھی مشہور فلمیں بنا چکی ہیں۔
فلم کی کہانی شیام سلوادورائے کے اسی نام کے ایک ناول پر مبنی ہے جو 1994 میں شائع ہوا تھا، یہ ناول اور فلم سری لنکا میں تامل اور سنہالیوں کی کشیدگی کے پس منظر میں ایک لڑکے کی کہانی پر مبنی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں