ن لیگ میں کوئی آواز نوازشریف کے بیانیے کی مخالف نہیں، احسن اقبال

اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پارٹی میں ایسی کوئی آواز نہیں جو نوازشریف کے بیانیے کے مخالف ہو۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد صرف عمران خان کو ہٹانے تک نہیں بلکہ ملک میں اصلاحات لانے تک ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل تمام جماعتوں کو بیانیہ ایک ہے، کوئی سیدھی بات کرتا ہے تو کوئی گھما پھرا کر تاہم تمام جماعتوں کا مرکزی نقطہ ایک ہی ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہماری ریاست اور معیشت دن بدن بگڑ رہی ہے، آج کا دور معاشی تحفظ کا دور ہے، سوچنا ہوگا پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کیسے کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان سے سرمایہ دار بھاگ چکا ہے، حکومت نے ملک میں خوف کی فضا قائم کر رکھی ہے. احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت پہلے دن سے کہہ رہی ہے ایک میثاق جاری کریں گے، میثاق میں بتایا جائے گا کہ ہم اہداف کیسے حاصل کریں گے اور کیا اصلاحات چاہتے ہیں، 13 نومبر کو میثاق سے متعلق تجاویز دیں گے۔مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل نے کہاکہ نون لیگ کو ملک میں بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے جلیل شرقپوری نے 4سال پہلے اپنا راستہ جدا کرلیا تھا‘انہوں نے کہا کہ قادر بلوچ کا مطالبہ تھا کہ ثنا اللہ زہری کو اسٹیج پر نشست دی جائے، ہماری جدوجہد اسٹیج پر کسی سردار کو نشست دینے سے زیادہ ہے، نظریاتی لوگوں کے ساتھ پارٹی کو مضبوط کریں گے احسن اقبال نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ترقی نون لیگ دور میں ہوئی اور اس خطے میں سب سے زیادہ امن بھی ہمارے ہی دور میں آیا.۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں