کبوتر کے ذریعے بھیجا گیا 110 سال پرانا پیغام مل گیا

فرانس کے مشرقی حصے میں چہل قدمی کرنے والے ایک جوڑے کو ایک چھوٹا سا کیپسول ملا جس میں ایک ایسا پیغام تھا جسے ایک جرمن ریاست پروسیا کے ایک فوجی نے لکھا تھا اور جسے 110 برس قبل کبوتر کے ذریعے بھیجا گیا تھا۔
فرانس کے مشرقی شہر اوربی میں قائم لِنگے میوزیم کے منتظم ڈومینیک جیرڈی کے مطابق یہ خط جرمن زبان میں ہے جسے انگرسہائیم میں تعینات ایک پیادہ فوجی کی طرف سے اپنے افسر کو بھیجا گیا تھا۔ اس خط میں فوجی نقل و حرکت کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔
بظاہر یہی لگتا ہے کہ خط 1910ء میں لکھا گیا یا پھر 1916ء میں۔ اس وقت انگرسہائیم جرمنی کا حصہ تھا۔ آج یہ علاقہ فرانس کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں