9مئی کیس، مجھے تو عدالت اور اٹارنی جنرل بے بس لگتے ہیں، لطیف کھوسو

اسلام آباد (آن لائن) پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ فوجی عدالتوں کے کیس کو روزانہ کی بنیاد پر چلایا جائے۔ کم ازکم بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ ہم نے بتایا فوجی عدالتوں کے کیس کی ملزمان کا ریمانڈ پر ریمانڈ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نو مئی والے سپریم کورٹ سے انصاف کے متلاشی ہیں۔ ہمیں عدالت عظمیٰ سے انصاف کی توقع ہے لیکن مجھے تو عدالت اور اٹارنی جنرل بے بس لگتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں