عمر ایوب کو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتاری سے بچا لیا

اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے گرفتاری سے بچا لیا۔عمرایوب کے گھر پولس چھاپے کے حوالے سے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عمر ایوب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وجہ سے گرفتاری سے بچ گئے، ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ عمر ایوب کے چھاپا مارا تھاعمر ایوب کی جانب سے فوری طور پر اسپیکر قومی سردار ایاز صادق کو آگاہ کیا گیا، سردار ایاز صادق کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں