کمبوڈیا میں 54 پاکستانی زیر حراست، پاکستان واپس لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، دفتر خارجہ

ویب ڈیسک : ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے 54 پاکستانیوں کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کردی اور کہا کہ باقیوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کے مطابق پاکستانی سفارتخانے نے زیر حراست پاکستانیوں کے لیے قونصلر رسائی مانگ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر حراست افراد پر لگائے گئے چارج کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، زیر حراست پاکستانیوں کو وطن وآپس لانے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، کمبوڈین حکومت تعاون کر رہی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی پاکستانی کمبوڈیا میں ویزہ قوانین کی خلاف ورزی کرتے پکڑے گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ تین سال کے دوران 2 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو کمبوڈین حکام اور پاکستانی سفارتخانے کے تعاون سے وطن واپس لایا گیا۔ کمبوڈیا کی حکومت ہمارے سفارتخانے سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کمبوڈین حکام نے صوبہ سیئم ریپ سے 54 پاکستانیوں سمیت سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں