عمران خان کا پمز میں مکمل طبی معائنہ، احتیاطی تدابیر کے تحت انجکشن لگانے کے بعد ڈسچارج کردیا، اسپتال انتظامیہ

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پمز اسپتال نے عمران خان کی صحت سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی۔ عمران خان کو 28 اپریل کو آنکھ کے علاج کے سلسلے میں فالو اپ کے لیے پمز لایا گیا، جہاں انہیں چوتھا انٹرا وٹریئل انجکشن دیا گیا۔ پمز انتظامیہ کے مطابق طریقہ کار سے قبل ماہر امراض چشم نے ان کا مکمل معائنہ کیا، انہیں طبی طور پر مستحکم قرار دیا گیا،ٹیسٹ رپورٹس میں بہتری بھی سامنے آئی،تمام معیاری طبی احتیاطی تدابیر کے تحت آپریشن تھیٹر میں انجکشن دیا گیا۔ یہ عمل ڈے کیئر سرجری کے طور پر انجام دیا گیا۔ عمران خان دورانِ علاج ہر مرحلے پر مستحکم رہے۔کامیاب طریقہ کار کے بعد انہیں ضروری ہدایات اور فالو اپ مشوروں کے ساتھ ڈسچارج کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں