وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے ملاقات، سیاسی و دیگر امور پر گفتگو

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کی اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات، سیاسی و دیگر امور پر گفتگو۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین، قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی سے سہیل خان آفریدی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ ناصر عباس، سابق اسپیکر قومی اسمبلی و سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد قیصر، وائس چیئرمین تحریک تحفظ آئین پاکستان مصطفی نواز کھوکھر، ترجمان تحریک انصاف حسین احمد یوسفزئی اور قائد پاکستان تحریک انصاف کے وکیل خالد یوسف چوہدری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سابق وزیر اعظم عمران خان کی صحت و علاج ، قانونی دستاویزات پر دستخط و حق انصاف تک رسائی سے روکے جانے ، آمدہ بجٹ، این ایف سی ایوارڈ، صوبائی حقوق ، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور سیاسی انتقام پر مبنی مقدمات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قومی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور اپوزیشن کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں