کوہلو، گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والے بچوں کیلئے مالی امداد کا اعلان

کوئٹہ :حکومت بلوچستان نے کوہلو میں گیس سلنڈر پھٹنے سے جھلسنے والے بچوں کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا۔ حکومت بلوچستان کے ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان ملتان میں زیر علاج بچوں کے علاج معالجے کے تمام اخراجات بھی ادا کرنے کے علاوہ بچوں کی مالی مدد کرے گی اس ضمن میں چیف سیکرٹری بلوچستان اور پی ڈی ایم اے کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی بلکہ ڈپٹی کمشنر کوہلو اور پی ڈی ایم اے حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملتان میں زیر علاج تمام بچوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں