ساحلی مقامات پر تاریخ ساز منصوبوں کا اجرا کیا جارہا ہے،جام کمال

کنڈملیر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر نہ صرف عمومی ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے بلکہ صوبے کی معیشت میں بھی بہتری لائی جاسکتی ہے، کنڈ ملیر لیاری میں 42.542ملین روپے کی لاگت سے 6بلیک ٹاپ لنک سڑکوں کی تعمیر سے کنڈ ملیر یو سی لیاری مین کوسٹل ہائی وے سے لنک ہوگیا، صوبے میں جامعہ حکمت عملی کے تحت انفراسٹریکچر کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے کنڈ ملیر یوسی لیاری میں 42.542ملین روپے کی لاگت سے چھ مختلف بلیک ٹاپ لنک سڑکوں کا افتتاح کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سڑکوں کی تعمیر سے کنڈ ملیر یو سی لیاری مین کوسٹل ہائی وے سے لنک ہوگیا ہے۔ساحلی مقامات پر تاریخ ساز منصوبوں کا اجرا کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کے شعبے کو منافع بخش صنعت کے طور پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔ ماضی میں ان علاقوں پر توجہ نہیں دے دی گئی،جس کے باعث سیاحت کا شعبہ ترقی نہ کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے صوبے میں سیاحت کے شعبے کی ترقی کیلئے ایک ارب روپے مختص کیے ہیں،سیاحتی مقامات کو ترقی دے کر نہ صرف عمومی ترقی کے عمل کو تیز کیا جاسکتا ہے بلکہ صوبے کی معیشت میں بہتری لائی جا سکتی ہے اس شعبہ کی ترقی سے مقامی آبادی کیلئے روزگار اور آمدن کے نئے ذرائع پیدا ہونگے۔ صوبے میں جامع حکمت عملی کے تحت انفراسٹرکچر کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں