ترک پارلیمنٹ میں آذربائیجان میں فوج کی تعیناتی کیلئے بل پیش

انقرہ:ترک حکومت نے آذربائیجان میں آرمینیا سے متنازع علاقے نیگورنوکاراباخ میں معاہدے کے بعد قائم ہونے والے امن کی نگرانی کے لیے اپنی فوج کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمنٹ کو بھیج دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک حکومت نے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جس میں درخواست کی گئی کہ ترک امن فوج کو ایک سال کے لیے بھیجنے کی منظوری دی جائے اور فوجیوں کی تعداد صدر رجب طیب اردوان طے کریں گے۔پارلیمنٹ میں اس بل پر آنے والے دنوں میں بحث ہوگی اور کہا جارہا ہے کہ فوج کے ساتھ ساتھ سول انتظامی عہدیدار بھی امن مشن کا حصہ ہوں گے۔ بل کے متن کے مطابق ترک مسلح افواج کے اہلکاروں کو روس اور ترکی کے جوائنٹ سینٹر کے قیام میں حصہ لینا ہوگا جو خطے کے عوام کے لیے امن اور فلاح میں معاون ہوگا اور یہ قدم قومی مفاد کے تحت ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں