کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے 4 افراد جاں بحق

کراچی(این این آئی) کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیٹ اسٹروک سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 2 افراد سول اور 2 عباسی شہیداسپتال میں جاں بحق ہوئے جبکہ 24 گھنٹے میں ہیٹ اسٹروک کے 167 کیسز رپورٹ ہوئے۔کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے اب تک 35 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ شہر قائد چند روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ مسلسل 40 ڈگری کو چھو رہا ہے، جبکہ سمندری ہوا بند ہونے سے گرمی کی زیادہ شدت محسوس کی جارہی ہے۔گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں