اسلام آباد میں ٹریفک حادثہ، چینی باشندے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج

اسلام آباد(این این آئی) اسلام آباد کے علاقے سیونتھ ایوینیو پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے، چینی باشندے کے زخمی ہونے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمے میں غفلت، لاپرواہی، جان بوجھ کر گاڑی کو ٹکر مارنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سیونتھ ایوینیو سگنل پر تیز رفتار گاڑی پہلے فٹ پاتھ پھر ہماری گاڑی سے ٹکرائی ٹکر سے گاڑی میں موجود چینی شہری زخمی ہوا، قانونی کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں