امریکا سے کچھ معاملات پر اتفاق پر پہنچ گئے تھے، چند مسائل کے سبب ڈیل نہ ہوسکی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے تاہم دو، تین اہم ایشوز کے سبب ڈیل نہ ہوسکی۔ ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والا مذاکرات کا یہ دور اس ایک سال میں مذاکرات کا طویل ترین دور تھا جو 24 یا 25 گھنٹے جاری رہا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں فریق کچھ معاملات پر اتفاق تک پہنچ گئے تھے تاہم دو، تین اہم ایشوزکے سبب ڈیل نہ ہوسکی جبکہ دیگر امور پر نکتہ نظر میں اختلاف موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں