کوئٹہ میں بڑھتی بدامنی تشویشناک، ہزارگنجی واقعہ نے عوام اور تاجروں میں خوف پھیلا دیا، تنظیم تاجران بلوچستان
کوئٹہ (پ ر) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا، تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا، چیئرمین یاسین آغا، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف، سینئر نائب صدر نعمان کاکڑ، سینئر وائس چیئرمین حاجی ارمان اچکزئی، آل بلوچستان پراپرٹی ڈیلر اینڈ بلڈرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی میر حمزہ خلجی، موٹر سائیکل بارگین ایسوسی ایشن کے صدر حاجی باز محمد خلجی، جنرل سیکرٹری گلزار خان خلجی، بلوچستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہ محمد علیزئی، موبائل ایسوسی ایشن کے صدر صدیق یوسفزئی، چیئرمین شکور لالا، ترجمان کاشف حیدری، سیکرٹری اطلاعات سیف الدین نثار، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کلیم اللہ داوی، نائب صدر اول احسان الدین خلجی، نائب صدر چہارم نسیم شاہ آغا، آفس سیکرٹری سلطان خلجی و دیگر رہنماو¿ں نے کہا ہے کہ ہزارگنجی واقعہ میں معصوم سبزی فروشوں کو نشانہ بنانا انسانیت سوز اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، شہر میں بڑھتے ہوئے بدامنی کے واقعات حکومت اور پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، دن دہاڑے بے گناہ شہریوں اور محنت کش طبقے کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، تاجر برادری عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہے جبکہ قاتل دندناتے پھر رہے ہیں جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے، انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعہ نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے اور کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں، حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ میں ناکام ہو چکی ہے اور اگر فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کرکے انہیں کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو تاجر برادری احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، رہنماو¿ں نے مطالبہ کیا کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مو¿ثر اور ہنگامی اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔


