روس مشرق وسطیٰ میں امن کا خواہاں ہے، جنگ کے خاتمے کیلئے ایران سے تعاون کو تیار ہیں، پیوٹن کی ایرانی صدر سے گفتگو

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے مشرق وسطیٰ میں امن اور جنگ کے خاتمے کے لیے تعاون کی بھی پیشکش کی ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے خطے کی موجودہ صورت حال اور اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات پر بات چیت کی۔ ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور معاملات کے پر امن حل کا خواہاں ہے اور سہولت کاری کے لیے بھی تیار ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے حوالے سے روس کے اصولی موقف کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں