آرمینیا کے وزیر خارجہ نیگورونو،کاراباخ کی غیر مقبول جنگ بندی پر مستعفی

یروآن:آرمینیا کے وزیر خارجہ نے سابقہ سوویت جمہوریہ میں نیگورنو کاراباخ میں جنگ کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے پیشِ نظر اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، جنگ بندی میں آذربائیجان کے لیے علاقائی فوائد ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کی ترجمان نے اپنی فیس بک پیج پر زہراب ناتساانیان کی روانگی کا اعلان کیا جو مئی 2018 سے اس عہدے پر براجمان تھے۔واضح رہے کہ آرمینیا کے وزیر اعظم نیول باشینیان کو جنگ بندی کے معاہدے پر شدید تنقید کا سامنا ہے جس کے تحت 6 ہفتوں تک جاری رہنے والی لڑائی اختتام پذیر ہوئی تھی جبکہ گزشتہ ہفتے ہزاروں مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔وزارت خارجہ کی ترجمان انا ناغدلیان نے فیس بک پر مختصرا لکھا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی کسی بھی سطح پر ایجنڈے میں شوشی سے دستبرداری شامل نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں