شیشہ پینے،داڑھی منڈوانے کی ممانعت کا حکم دینے والے دوسعودی جج معطل

ریاض :سعودی عرب کی سپریم جوڈیشل کونسل نے شیشہ تمباکو پینے اور ڈاڑھی منڈھوانے کی ممانعت کا متنازع حکم دینے والے دو ججوں کو معطل کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان دونوں ججوں کے خلاف اس وقت تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کی روشنی میں ان کے خلاف مناسب تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ان دونوں جج صاحبان نے اپنے فیصلوں میں اسلامی تعلیمات کا حوالہ دیا اور انھوں نے اپنے الگ الگ حکم میں لکھا کہ مردوں کا داڑھی منڈھوانا ممنوع ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں