کورونا کی دوسری لہر خطرناک،زیادہ لوگ مرسکتے ہیں، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کی دوسری لہرخطرناک حد سے تجاوز کر سکتی ہے، اس بار کورونا سے زیادہ پاکستانی مر سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے وار پاکستان پر شدت کے ساتھ جاری ہیں۔اس بار کورونا نے کئی اہم شخصیات کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔جب کہ اموات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔اگر حالات اسی طرح رہے تو حکومت کی جانب سے جلد سخت فیصلوں کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ڈی ایم نے پابندی کے باجود جلسے جاری رکھینے کا فیصلہ کیا ہے،یہ انتہائی غیر ذمہ داری ہے۔ مجھے امید ہے کہ سیاست دان عقل کے ناخن لیں گے اور سیاست سے ذیادہ لوگوں کی جانوں کی فکر کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں