پاکستان میں کورونا کی صورتحال سنگین ہونے لگی
اسلام آباد:پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید42افراد انتقال کر گئے جبکہ 2800سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی دوسری لہر ملک بھرمیں خطرناک صورت اختیار کرنے لگی، نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمارکے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹے میں کورونا وائرس سے 42افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد کوروناسے جاں بحق افرادکی تعداد 7ہزار603ہوگئی، گزشتہ 24گھنٹے میں 42ہزار752 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2ہزار843افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی، ملک میں 24گھنٹے میں کوروناٹیسٹ مثبت آنیکی شرح 6.64فیصدہوگئی۔نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کوروناکے فعال کیسزکی تعداد 34ہزار974 اور مجموعی کیسز 3لاکھ71ہزار508 تک جا پہنچی جبکہ کوروناوائرس کیایک ہزار613مریضوں کی حالت تشویشناک ہیں۔این سی اوسی نے کہا کہ گزشتہ 24گھنٹے میں ایک ہزار389مریض صحت یاب ہوئے، جس کے بعد صحت یاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 28 ہزار 931ہوگئی۔اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کورونا کی مریضوں کی تعداد 1لاکھ 61ہزار 028، پنجاب ایک لاکھ 13 ہزار457، خیبر پختونخوا میں 43ہزار 730، بلوچستان میں 16 ہزار 699ہوگئی جبکہ گلگت بلتستان میں 4ہزار506اور آزاد کشمیرمیں 5 ہزار911 کیسز سامنے آئے۔


