مسلط شدہ حکومت قبول نہیں،رحیم زیارتوال

سنجاوی – پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے کہا ہے کہ پشتونخوا میپ کا پچھلے پچاس سال کی موقف کو آج پاکستان کی ساری سیاسی جماعتوں اپنایا ہوا ہے جو کہ ہماری جدوجہد کے کامیابی کی مثال ہے

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں اس وقت مسلط شدہ لوگوں کی حکومت ہے جس کو ماننے کیلئے ہم تیار نہیں ہیں اور ہم بحیثیت ایک پارٹی اپنے قوم کی نے زیادہ کام کیا ہے صوبے کیلئے

انہوں نے کہا کہ آج کل مرکز کی جانب سے ہمارے صوبے کیلئے چھ سو ارب منظور کئے گئے ہیں جن میں پشتون بیلٹ کیلئے ایک روپیہ بھی نہیں رکھا گیا ہے جو کہ ایک سوالیہ نشان ہے

انہوں نے کہا صوبے کے عوام اب ان حکمرانوں سے بیزار دکھائی دے رہے ہیں جن کو ہم اپنے قومی تحریک میں شرکت کیلئے شامل کریں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجاوی کے علاقے چوتیر میں پارٹی کے تنظیمی امور کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر پارٹی کے دیگر صوبائی و ضلعی رہنما بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں