برطانیہ، کورونا ویکسین کی منظوری، بورس جانسن کا خیر مقدم

لندن :برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ عالمی وبا ء کورونا وائرس کی ویکسین کے استعمال کے بعد زندگی معمول پر آنی شروع ہو جائیگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں کورونا ویکسین کی منظوری پر بورس جانسن نے فیصلے کا خیر مقدم اور اظہار اطمینان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین استعمال کی منظوری بہت زبردست خبر ہے، زندگی معمول پر آنے سے معیشت کا پہیہ بھی دوبارہ سے چل پڑے گا۔خیال رہے کہ برطانیہ کی جانب سے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر/بائیواین ٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، برطانیہ کوروناوائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں