نواب اسلم رئیسانی کی سربراہی میں جرگے نے ساتکزئی قبیلہ میں جاری تنازعے کا تصفیہ کرادیا

کوئٹہ:چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی کی سربراہی میں جرگہ ساتکزئی قبیلہ میں جاری تنازعہ کا تصفیہ کرادیا گیا۔ ترجمان سراوان ہاؤس کوئٹہ کے مطابق منگل کے روز سراوان ہاؤس کوئٹہ میں چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی سربراہی میں ساتکزئی قبیلہ میں جاری دیرینہ تنازعے کے حل کیلئے قبائلی معتبرین کا جرگہ منعقد ہوا، جرگہ میں نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی، سابق رکن قومی اسمبلی سردار کمال خان بنگلزئی، سردار جاوید لہڑی،سینیٹر میر کبیر احمد محمد شہی، سردار شیر باز ساتکزئی، میر گہور خان ساتکزئی،میر بہروز ریکی، بابا جان شاہوانی، نسیم کرد،میر قدوس کرد،قاری اختر شاہ کھرل،محمد رحیم ترین، لالا یوسف بنگلزئی سمیت دیگر قبائلی معتبرین اور معززین نے شرکت کی، جرگہ نے ساتکزئی قبیلہ کے درمیان جاری دیرینہ تنازعہ کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیکراپنا فیصلہ سنایا جسے فریقین من وعن تسلیم کرتے ہوئے بغل گیر ہوگئے بعدازاں تنازعہ کے تصفیہ پرمعتبرین اور معززین کی جانب سے دعائے خیر کی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں