جامعہ بلوچستان، پی ایچ ڈی اور ایم فل داخلہ ٹیسٹ میں اکثر اُمیدوار فیل

کوئٹہ:جامعہ بلوچستان میں حالیہ دنوں ہونے والے پی ایچ ڈی اور ایم فل کے داخلہ ٹیسٹ منسوخ کرکے این ٹی ایس کے ذریعے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا جلد ہی امیدواروں کو مطلع کردیا جائیگا، ذرائع نے این این آئی کو بتایا کہ جامعہ بلوچستان میں یکم اور دو نومبر 2020کو 14شعبہ جات میں پی ایچ ڈی اور18میں ایم فل/ایم ایس کے داخلے ٹیسٹ لئے گئے جن میں سینکڑوں امیدواروں نے حصہ لیا تھا داخلہ ٹیسٹ میں بیش تر امیدوار امتحان کو پاس نہیں کر سکے جبکہ کئی ایک شعبہ جات میں داخلہ ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کی اطلاعات بھی ملیں جس کے بعد داخلہ ٹیسٹ کے نتائج مشکو ک ہوگئے جبکہ متعدد امیدوار کے پاس نہ ہونے کی وجہ سے کئی شعبہ جات میں کلاسیں شروع کرنے کے لئے کم از کم طلباء کی مطلوبہ تعداد بھی حاصل نہیں ہوپار ہی تھی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یکم اور دو نومبر کو ہونے والے ٹیسٹ اور انکے نتائج کو منسوخ کرکے این ٹی ایس کے ذریعے دوبارہ ٹیسٹ لئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ نئے ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان جلد ہی کردیا جائیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں