بی اینڈآر میں کرپشن ماضی کا حصہ بن گئی ہے،میرعارف محمدحسنی
کوئٹہ :صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر عارف جان حسنی نے کہا ہے کہ بی اینڈآر میں کرپشن ماضی کا حصہ بن گئی ہے اب اس محکمے کا شمار نیک نام محکموں میں ہونے لگا ہے گذشتہ ایک ڈیڑھ سال میں محکمے میں کی گئی اصلاحات کے مثبت نتائج سامنے ٓانا شروع ہوگئے ہیں ٓافسیرز کو کام کرنے کیلئے جو ماحول فراہم کیا گیا ہے اگر اسکے باوجود بھی کسی افسر نے اپنی حد سے تجاوز کیا تو اسے معاف نہیں کیا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمے کے افسران کو گاڑیوں کی چابی دیتے ہوئے کیا واضح رہے کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات نے اپنے فنڈز سے پندرہ کڑوڑ روپے مالیت کی اکتیس گاڑیاں خریدی ہیں جو افسران میں تقسیم کی گئیں ہیں جو صوبے کے دوردراز علاقوں میں محکمے کے زیرنگرانی چلنے والے ترقیاتی منصوبوں کی موثر نگرانی کرسکیں گئے میر عارف جان حسنی کا کہنا تھا کہ وہ میرٹ پر کوئی سمجمھوتہ نہیں کریں گئے جن افسران کا حق ہے انکو گاڑیاں ملے گئیں اس حوالے سے وہ کوئی سفارش قبول نہیں کریں گئے انہوں نے مذید کہا کہ ہم مذید گاڑیاں خریدیں گئے تاکہ کوئی بھی افسر گاڑی سے محروم نہ رہے لیکن اسکے لیئے اولین شرط کام ہے جو کام کرے گا اسکو انعام ضرور ملے گا تعمیراتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا جہاں بھی نقائص سامنے ٓائے متعلقہ افسران کیخلاف کاروائی کیجائے گئی لہذا افسران نیک نیتی اور دلجمعی سے کام کریں جسکا صلہ انہیں ضرور ملے گا اس موقع پر سیکرٹری مواصلات روڈز محمد سیلم اعوان سیکرٹری مواصلات بلڈنگز غلام علی بلوچ سابق سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نورالاامین مینگل سمیت محکمے کے اعلی افسران بھی موجود تھے۔


