آرزوکے شوہرکے خلاف کم عمرلڑکی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم
کراچی(انتخاب نیوز)عدالت نے آرزو کے شوہر علی اظہر کے خلاف سندھ میرج ایکٹ اور کم عمر لڑکی سے زیادتی کے تحت مقدمہ چلانے کا حکم دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نیاس معاملیمیں نکاح خواں اور جسٹس آف پیس کے خلاف سہولت کاری کا مقدمہ چلانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ نکاح کے گواہان، وکیل محمود حسین اور اسسٹنٹ جنید کے خلاف بھی سہولت کاری کی دفعات کے تحت ٹرائل کیا جائے۔عدالتی فیصلیمیں ملزم علی اظہر کے بھائی محسن علی کے خلاف شواہد چھپانے کا مقدمہ چلانے کا کہا گیا ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ کم عمر بچے کے ساتھ زیادتی کا مقدمہ سیشن عدالت میں چل سکتا ہے۔
Load/Hide Comments


