نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے، اسد عمر

اسلام آبا:وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف نے چند ہفتے پہلے سیاسی بھیک کے پیغام بھجوائے تھے جمعہ کوسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے اپوزیشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی وقت ہے اپوزیشن ان عوام دشمن جلسوں کو بند کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ 80فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ اپوزیشن کو جلسے نہیں کرنے چاہیے، 65فیصد سمجھتے ہیں اپوزیشن والے ذاتی مفاد کے لیے جلسے کر رہے ہیں،81فیصد کا خیال ہے کہ حکومت دوسری لہر کے لیے درست اقدامات کر رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں