پی ڈی ایم کارکنوں نے مینار پاکستان کے داخلی گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے توڑ دئیے
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے متوالوں نے مینار پاکستان کے داخلی گیٹوں کو لگائے جانے والے تالے توڑ دئیے اور مینار پاکستان میں داخل ہو کر سٹیج اور پنڈال کی تیاری کا کام شروع کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن سمیت پی ڈی ایم میں شامل 11 سیاسی جماعتوں کے کارکنان جب پی ڈی ایم کے احتجاجی جلسے کے انعقاد کی تیاریوں کے لئے مینار پاکستان پہنچے تو انتظامیہ نے مینار پاکستان کے جنگلہ نما گیٹ کو تالے لگا دئیے جنہیں سیاسی کارکنوں نے توڑ ڈالااور ضروری سامان لے کر مینار پاکستان میں داخل ہوگئے۔ واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے آج بروز اتوار مینار پاکستان پر ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے کے انعقاد کی اجازت نہ دینے کے سلسلے میں مینار پاکستان کے داخلہ گیٹوں پر تالے لگا دئیے تھے۔
Load/Hide Comments


