شہزاد اکبر کا نون لیگ کو استعفوں سے متعلق مفت مشورہ

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے مسلم لیگ نون کو استعفوں سے متعلق مفت مشورہ دے ڈالا۔مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ نون کے لیے مفت مشورہ یہ ہے کہ تمام پارلیمانی اراکین اپنے استعفے اپنے لندن والے قائد میاں صاحب کو بھجوائیں۔شہزاد اکبر نے کہا کہ میاں صاحب جنوری میں خود پاکستان آ کر استعفے اسپیکر کو پیش کر یں۔انہوں نے کہا کہ ایس توں گھٹ گل تے انقلاب نئیں جے آنا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں