کورونا کی روک تھام، سندھ بلوچستان بارڈر کو سیل کردیا گیا

نصیرآباد: کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق سندھ بلوچستان کا بارڈر سیل کرکے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے جب کہ سندھ و پنجاب جانے والی گاڑیاں مختلف مقامات پر روک دی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور ا?زاد کشمیر میں بھی لاک ڈاؤن ہے جب کہ صوبوں کے درمیان چلنے والی انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔پاکستان میں کورنا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ملک بھر میں ٹرین سروس کو بھی 31 مارچ تک معطل کیا گیا ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1100 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 8 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں