قومی تعلیمی پالیسی کی تشکیل کیلئے کام کا آغازکردیاہے‘شفقت محمود

لاہور(:وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے ا علان کیا ہے کہ وزارت تعلیم نے پاکستان کے لئے تعلیمی پالیسی تشکیل دینے کا باضابطہ عمل شروع کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ ملک کیلئے باضابطہ تعلیم کی پالیسی ضروری ہے، میری ہدایت پر وزارت تعلیم نے وسیع مشاورت کا عمل شروع کردیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم نے واحد قومی نصاب سمیت متعدد اقدامات کئے ہیں اور ہم تمام تجاویز کا خیرمقدم کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان نے بھی طلبہ میں امتیازی سلوک کے خاتمے کے لئے ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں