پی آئی اے کا تنظیم نو پلان کے تحت ملازمین کی تعداد گھٹانے کا فیصلہ

کراچی : 2021تک ائرلائن ہیڈ آفس کی اسلام آباد منتقلی سمیت دیگر معاملات پر مبنی پی آئی اے ری اسٹکچرنگ پلان موصول ہوگیا۔ہیومن ریسورس کے سالانہ اخراجات کو کنٹرول کیا جائے گا جب کہ تنظیم نو پلان میں فی طیارہ ملازمین کی تعداد 500 سے گھٹا کر 250 کی جائے گی۔موجودہ صورتحال میں پی آئی اے کے 29 طیاروں کے فضائی بیڑے میں 14500ملازمین اور ہیومن ریسورس کا ماہانہ 2ارب6 کڑوڑ سالانہ 24ارب8کڑوڑ اخراجات ایئر لائن برداشت کر رہی ہے۔ 29 طیاروں کے فلیٹ میں ملازمین کی تعداد 14500 ہے جسے کم کیا جائے گا۔نئے ری اسٹریکچنگ پلان میں 3500 ملازمین کو ماہ دسمبر 2020 میں رضا کارانہ ریٹائرمنٹ اسکیم سے فارغ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں