سال کا مختصر ترین دن اور طویل ترین رات
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب سال کی طویل ترین رات جبکہ مختصر ترین دن گزرا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ روز غروب آفتاب 5 بج کر 49 منٹ پر ہوا، آج صبح سورج 7 بجکر 12 منٹ پر طلوع ہوگا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 21 اور 22 دسمبر کی درمیانی شب کا دورانیہ 13گھنٹے اور 37 منٹ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو سال کا سب سے چھوٹا دن تھا اور دن کا دورانیہ 10 گھنٹے اور 23 منٹ رہا۔
Load/Hide Comments


