علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم کے نام پر صرف کاروبارکررہی ہے، بی ایس او
کوئٹہ:بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کوئٹہ زون کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی فاصلاتی نظام تعلیم کے نام پر صرف کاروبار کررہی ہے فیسوں میں بے تحاشہ اضافہ کے بعد اب آن لائن ورکشاپ و اسائنمنٹ کے نام پر طلبا و طالبات کا قیمتی وقت ضائع کیا جارہا ہے جبکہ اکثر ورکشاپ شروع ہونے کے باوجود طلبا و طالبات کے داخلوں کو کنفرم نہیں کیا گیا جبکہ ازسرنو ڈاکومنٹس بیجھنے کا کہ کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے دوسری جانب بلوچستان حکومت تعلیم کو بجائے بہتر بنانے کے تعلیمی اداروں کو بند کررہی ہے بلوچستان بھر کے ایلمنٹری کالجز کو بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا لیکن دور دراز علاقوں کے طلبا کو کورسز کے حصول کے لئے کوئی متبادل تعلیمی ادارے نہیں دیئے گئے اگر ٹیچر ایجوکیشن اور دیگر کورسز کو کالجز سطح پر منتقل کیا گیا ہے تو کالجز میں بی ایڈ و دیگرکورسز کے کلاسز شروع کئے جائے تاکہ بلوچستان کے لوگ کاروباری اداروں کے حربوں سے بچ سکے بلوچستان بھر میں انٹر نیٹ نہ ہونے کی وجہ سے آنلائن کلاسز کا انعقاد ناممکن ہے سابقہ طریقہ کار کے مطابق کلاسز و ورکشاپس کا انعقاد کیا جائے تاکہ طلبا و طالبات مشکلات کا شکار نہ ہو بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا۔


