شاپک: موٹر سائیکل اور کار گاڑی کے درمیان تصادم، ایک جاں بحق
شاپک(انتخاب نیوز) اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے شاپک میں کار گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوا ہے، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔
Load/Hide Comments