عدالت نے ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا

کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)رہنما ایم این اے ملزم علی وزیر و دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جمعرات کوانسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی ایم کے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر سے مقدمے کا چالان طلب کرتے ہوئے تفتیشی افسر کی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے علی وزیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔واضح رہے کہ علی وزیر کو پاکستان اور فوج مخالف تقریر کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے، انہوں نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں 6 دسمبر کو ہونے والے پی ٹی ایم کے جلسے میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی جس میں انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کی تھی۔جسکے خلاف سہراب گوٹھ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیاتھا جس میں رکن قومی اسمبلی علی وزیر، پی ٹی ایم کی مرکزی قیادت سمیت کارکنان کو نامزد کیا گیا تھا۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد علی وزیر کی گرفتاری کی کوشش کی مگر خیبرپختونخواہ میں موجودگی کی وجہ یہ ممکن نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس اور محکمہ داخلہ سندھ نے خیبرپختونخواہ حکومت سے گرفتاری اور حوالگی میں مدد طلب کی کے پی پولیس نے علی وزیر کو گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں