نیا سال بلوچستان کے عوام کے لیے مزید خوشیوں کا باعث ہو گا،سرداریارمحمدرند

کوئٹہ :پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی سربراہ وصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے اپنے جاری کردہ پیغام میں نئے سال کی آمد پر تمام اہل وطن کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاہے کہ نیا سال ہمارے لیے امید، خوشیوں اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گانئے سال کے موقع پر ہمیں بطور قوم اتحاد، یکجہتی اورپوری لگن کے ساتھ ترقی و خوشحالی کی راہ پر آگے بڑھنا چاہئے سال2020 نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے کورونا وائرس اور معاشی کساد بازاری کے سبب اچھا نہیں رہا۔ لیکن ایک پرعزم اور زندہ قوم کی صورت میں ہم اس میں بھی سرخرو ہو کر نکلے۔ نیا سال بلوچستان کے عوام کے لیے مزید خوشیوں کا باعث ہو گا اور ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال پاکستان اور بلوچستان کے لئے بہترین سال ثابت ہوگا۔ آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ عزم و استقلال کے ساتھ ہم آئندہ نسلوں کے لیے روشن مستقبل کی تعمیر جاری رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں