واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے، ذابد علی ریکی
واشک:جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا ہے کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے جسکی پسماندگی و بدحالی کا ذمہ دار سابقہ عوامی نمائندے ہیں جھنوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر ضلع کو پسماندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ظلم و ناانصافی کے خلاف میدان برسرپیکار ہیں ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی واشک کے سرکردہ میرگل داد محمد حسنی میر مولا بخش محمد حسنی میر محمد نور محمد حسنی کی اپنے برداری سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر کلی میرگل داد محمد حسنی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تقریب سے جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی نذیر احمد جنرل سیکرٹری حاجی بشارت اللہ آلہ زئی مولوی محمد حمزہ میر خدارحیم و دیگر نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میر گل داد محمد حسنی میر مولا بخش محمد حسنی میر محمد نور محمد حسنی کی اپنے برادری کے سینکڑوں افراد کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کیا ایم پی اے واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک کی پسماندگی کا ذمہ دار سابقہ عوامی نمائندے ہیں سابقے نمائندوں نے عوامی فنڈز کو کرپشن کا شکار کیا جبکہ موجودہ حکومت کو عوامی رائے کا احترام نہیں اس لیئے واشک کو سیاسی انتقام کا نشانہ بناکر ہر قسم اجتماعی فنڈز سے محرو م رکھا گیا ہے انھوں نے کہا کہ باپ پارٹی واشک سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونا سابقہ نمائندوں کی ناانصافی اور ظلم و زیادتی کا نتیجہ ہے/باپ پارٹی سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کرنے والوں کا نام ذیل ہیں میر گل داد محمد حسنی میر مولا بخش محمد حسنی محمد نور محمد حسنی میر بھرام خان سیاپاد شآہ سلیم سیاہ پاد شاہ نظر سیاپاد میر عبدالرحیم سھر میر بجار سھر میر افضل سھر میر سمال محمد حسنی میر عطاء اللہ محمد حسنی عبدالخالق محمد حسنی میر محمد حیات محمد حسنی میر عظیم محمد حسنی رحم اللہ محمد حسنی محمد امین محمد حسنی میر پیرداد محمد حسنی میر خدابخش محمد حسنی نبی داد محمد حسنی صالح محمد محمد حسنی شکر اللہ محمد حسنی ناصر محمد حسنی علم خاں یاگیزی محمد حسنی عبدالوحید یاگیزی نظام الدین محمد حسنی میر رسول بخش کیازی محمد حسنی شعیب احمد کیازی محمد حسنی محمد حمزہ کیازی محمد حسنی عطاء الرحمان کیازی بھار گل حسنی سمال قوم سھر میر روشن محمد حسنی ولید فرید حسنی عبداللہ محمد حسنی کفایت اللہ محمد حسنی ودیگر شامل ہیں۔


