کوئٹہ،بر قی لائنوں کی مر مت کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق 07جنوری کو سریاب گرڈاسٹیشن میں صبح9بجے سے شام 6بجے تک ضروری مرمت اوردیکھ بھال کا کام کیاجائے گا جس کے باعث اس دوران 11کے وی لیاقت بازار، چلتن، سمنگلی ایکسپریس، جان محمد روڈ،نیو جان محمد، کرانی، سریابI،سریابII، ہزارہ ٹاون، جائنٹ روڈ، ساوتھ واسا، کرانی ایکسپریس، دلدارکاریز اور کالونی فیڈروں سے بجلی بندرہے گی نیز اِسی روزشیخ ماندہ گرڈکے جبل نور فیڈرسے صبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے انڈسٹریل، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی بندہوگی۔علاوہ ازیں 132کے وی مستونگ لائن پر صبح9بجے سے دن 12بجے تک جبکہ 132کے وی کانک لائن پردن ایک بجے سے شام چاربجے تک بجلی بندرہے گی۔اسی طرح 8جنوری کوشیخ ماندہ گرڈکے بولان انڈسٹریل اور عاصم آبادفیڈروں سے صبح9بجے سے 12بجے دن تک جبکہ انڈسٹریل گرڈکے ایسٹرن بائی پاس فیڈروں سے صبح11بجے سے دوپہر2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بند ش پر متعلقہ صارفین سے زحمت کے لئے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں