مچھ، 4جنوری کو تدفین کااتفاق ہواتھا لیکن کچھ لوگ میتیں لے گئے،عبدالخالق ہزارہ
کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین ووزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر کھیل وثقافت اور سیاحت عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ شہداء کے لواحقین میتوں کی تدفین چاہتے ہیں 4جنوری کو تدفین کااتفاق ہواتھا لیکن کچھ لوگ میتیں لے گئے اور دھرنا دے دیا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ مچھ کے روز تمام جماعتوں کا اتفاق ہوا کہ تدفین 4 جنوری دوپہر 1 بجے ہوگی، اور ہم نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں اسمبلی میں آواز اٹھائیں گے،کچھ لوگ میتیں لے گئے اور دھرنا دے دیا انہوں نے کہاکہ شہدا کے لواحقین بھی تدفین چاہتے ہیں، میں نے تمام معاوضے کے معاملات طے کرلیا تھا۔
Load/Hide Comments


