جلسے میں پی ڈی ایم کی ” سی درجے” کی شریک قیادت ثبوت ہے کہ ان کی تحریک تنزلی کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، شبلی فراز

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ بنوں جلسے میں پی ڈی ایم کی ” سی درجے” کی شریک قیادت ثبوت ہے کہ ان کی تحریک تنزلی کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے، ان کے جلسے، جلسیوں اور ریلیوں میں تبدیل اور قیادت "بی سے سی” درجے تک آ پہنچی ہے۔ بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ بنوں جلسے میں پی ڈی ایم کی ” سی درجے” کی شریک قیادت ثبوت ہے کہ ان کی تحریک تنزلی کے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے،ناکام بیانیے اور عوام کی عدم شرکت نے مرکزی قیادت کو دلبرداشتہ کر دیا ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ان کے جلسے، جلسیوں اور ریلیوں میں تبدیل اور قیادت "بی سے سی” درجے تک آ پہنچی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں